لبرل حکومت کے پائپ لائن میں موجود قوانین معطل،غور و خوص کے بعد عمل ہوگا، سرکاری حکام

جمعرات 5 جولائی 2018
قومی آواز ٹورنٹو
پروگریسیو کنزرویٹیو پارٹی کے الیکشن جیتنے اور ڈگ فورڈ کے پریمیر کا عہدہ سنبھا لنے کے بعد اب نئے قوانین بنائے جا رہے ہیں مگر کیتھلین وین کی پچھلی حکومت کے بنائے گئے قوانین پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔سرکاری ترجما ن کے مطابق لبرل حکومت کے بنائے گئے وہ قوانین جو ابھی تک پائپ لائن میں موجود ہیں ان پر نئے سرے سے غور وخوص کیا جا ئے گا اس کے بعد ہی ان پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا جائے گا۔خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیںان قوانین میں اسپورٹس اور کنسرٹ وغیرہ کے ٹکٹ کی خریداری اور ان کو دوبارہ فروخت کرنے او ر الیکڑانک سگریٹ وغیرہ کے بارے میں قوانین شامل ہیں۔ این ڈی پی کی لیڈر اینڈریا ہوراتھ نے الزام لگایا ہے کہ فورڈ حکومت بغیر کسی پیشگی نوٹس اور شہریوں کو اعتماد میں لئے بغیر قوانین میں تبدیلیاں کرنے میں ملوث ہے ۔


متعلقہ خبریں