لوبسٹر کو زندہ ابالنا غیر قانونی قرار، کیوبک کی لوبسٹر مارکیٹ میں تشویش کی لہر

Sunday, January 14, 2018

قومی آوازٹورنٹو

سوئٹزر لینڈ کی حکومت کی جانب سے لوبسٹر کے بارے میں ایک قانون پاس کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لوبسٹر کو زندہ ابالنا اب غیر قانونی عمل ہو گا اب یا تو لوبسٹر کو ابالنے سے پہلے یا تومارا جائے گا یا بجلی وغیرہ کے جھٹکے سے پہلے بے ہوش کیا جائے گااس کے بعد ہی اسے دیگر مقاصد کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ لوبسٹر کے بارے میں ناردرن آئر لینڈ کے ایک ریسرچ میگزین میں ایک ریسرچ شائع ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ لوبسٹر بھی درد محسوس کرتے ہیں۔ اس رپورٹ کے بعد ہی یہ قوانین واضح کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب پروفیشنل لوبسٹر فشر مین ایسو سی ایشن کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ لوبسٹر ایک ایسا جاندار ہے جو بوائلنگ واٹر میں جاتے ہی ہلاک ہو جاتا ہے کیونکہ کینیڈا میں لوبسٹر کو زندہ نہیں کھایا جاتا۔ اس معاملے پر بحث و مباحثہ جاری ہے