لکھ پتی بیری شرمین اور ہنی شرمین کی پر اسرار موت کی تحقیقات پرائیویٹ ادارے کریں گے، اہل خانہ کا اعلان

Saturday, December 30, 2017
قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔

کچھ عرصے قبل ٹورنٹو کے پوش علاقے میں پر اسرار انداز میں وفات پانے والے لکھ پتی بیری شرمین اور ان کی بیوی ہنی شرمین کے اہل خانہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان اموات کی تحقیقات پرائیویٹ ادارے سے کروائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیر ی شرمین اور ان کی بیوی کی موت قدرتی معلوم نہیں ہوتی بلکہ اس کے پیچھے کوئی اور کہانی ہے جسے منظر عام پر لانے کے لئے انہوں نے پرائیویٹ تحقیقاتی اداروں سے رابطہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بیری شرمین اور ان کی بیوی اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔ دونوں کی ایک ہی دن ایک ہی وقت میں پراسرار موت نے شہر میں کھلبلی مچا دی تھی۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہ قدرتی موت نہیں ہے بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔ اہل خانہ نے جن لوگوں کو اس واقعے کی تحقیقات کے لئے ہائر کیا ہے وہ محکمہ پولیس کے ہی سابقہ اور ریٹائرڈ اہلکار ہیںجو اب اپنی پرائیویٹ ایجنسیاں چلا رہے ہیں۔ شہر کے مئیر جان ٹوری کا کہنا ہے کہ بیری کے اہل خانہ پولیس کی جانب سے کی جانے والے تحقیقات سے مطمئن نہیں ہیں جس کی بناءپر وہ پرائیویٹ اداروں سے تحقیقات کرا رہے ہیں۔