مائیکروسوفٹ ، گوگل ، نیٹ فلیکس، جنرل موٹرز، بوئنگ بھی ٹرمپ کے خلاف ہو گئیں

قومی آواز ۔ ٹورانٹو ۔ کئی بڑی امریکی کمپنیاں بھی ٹرمپ کے خلاف ہو گئیں ۔انہوں نے ٹرمپ کی نئی امیگریشن پالیسی کو کاروبار کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا۔

ایپل، مائیکروسوفٹ ، گوگل ، نیٹ فلیکس، جنرل موٹرز، بوئنگ کے علاوہ گولڈ مین سیکس اور جنرل الیکٹرک نے کہا ہے کہ پابندیوں کے نتیجے میں کمپنیاں باصلاحیت افراد کی خدمات سے محروم ہوجایں گی جس کا اثر ان کے کاروبار پر پڑے گا ۔

دوسری جانب مشہو رکافی کمپنی ‘اسٹار بکس نے اپنے اسٹورز میں 10 ہزار پناہ گزینوں کو نوکریاں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

یہ نوکریاں دنیا کے 75 ممالک میں کافی چین کے اسٹورز میں دی جائیں گے ۔