مجھے سفری پابندیاں لگانے کا اختیار ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

February 09, 2017

مجھے سفری پابندیاں لگانے کا اختیار ہے،ڈونلڈ ٹرمپ
قومی آواز ۔ واشنگٹن ۔ ٹرمپ نے عدالتی کارروائی کو شرمناک اور سیاسی قرار دے دیا ،ان کا کہنا ہے کہ مجھے سفری پابندیاں لگانے کا اختیار ہے ، سادہ سا قانون نالائق طالب علم بھی سمجھ سکتا ہے ، مگر ججوں کی سمجھ میں نہیں آرہا ۔

ٹرمپ نے اپنے نامزد جج کا عدلیہ سے محاذ آرائی پر ناپسندیدگی کا اظہار کردیا۔ سفری پابندیوں کے خلاف عوامی احتجاج اور عدالت میں ممکنہ شکست پر چراغ پا ڈونلڈٹرمپ نے ججز کوایک بارپھر تنقید کا نشانہ بنایا ۔نئے امریکی صدرکاکہناتھا وہ بات جو اسکول کا ایک نالائق طالب علم بھی سمجھ سکتا ہے وہ انہیں سمجھ نہیں آرہی ۔

تاہم ججز کے خلاف ٹرمپ کی تنقید کو خود ان کے نامزدکردہ سپریم کورٹ کےجج نے بھی مستردکردیا ہے ۔نیل گورسچ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے بیان مایوس کن ہیں ۔

دوسری جانب عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے بھی نام لیے بغیر ٹرمپ کے اقدامات پر کڑی تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ دیوار نہیں پل بنانے کی بات کرو۔

مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے کے چیف ایگزیکٹو ٹم کوک نےبھی ٹرمپ اقدام کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ان کا کہنا ہےکہ سفری پابندیوں کے اعلان کے باعث ان کے ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔