محققین مردوں کی خوشی اور طویل عمری کا راز پانے میں کامیاب

بدھ , 20 اپریل , 2016

محققین مردوں کی خوشی اور طویل عمری کا راز پانے میں کامیاب

قومی آواز: نیویارک: عام طور پر دولت ،عزت اور شہرت کو خوشی کی علامت کے طور پر جاناجاتا ہے تاہم محققین کی رائے عام افراد کے مقابلے میں مختلف ہے ۔حال ہی میں امریکہ کی ہاورڈ یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے گزشتہ 75برسوں سے جاری تحقیق کے نتائج کی رپورٹ پیش کی گئی ۔مذکورہ تحقیق کے دوران محققین نے 75 سالوں کے دوران 700 مردوں کی زندگی کا جائزہ لیا۔ اس عرصے کے دوران ہر 2 برس بعدان کے انٹرویو اور طبی معائنہ کرکے ان کے زندگی کا معیار اور عادات کو جاننے کی کوشش کی گئی۔ 75 سال بعد ہاورڈ یونیورسٹی کے محققین نے تصدیق کی ہے کہ اچھے رشتے ہی طویل اور اچھی زندگی کے ضامن ہوتے ہیں۔انسانی زندگی پر کی جانے والی اس طویل ترین تحقیق کے دوران مردوں کی زندگی کے ہر پہلو کا جائزہ لیا گیا اور ان کی جسمانی و جذباتی صحت کا تجزیہ کیا گیا۔ تحقیق کے دوران مردوں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا اور آخر میں یہ نتیجہ نکالا گیا کہ خوش باش اور صحت مند افراد وہ ہوتے ہیں جو اپنے پیاروں سے قریبی رشتہ برقرار رکھتے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ رابرٹ والڈینگر (جنھوں نے اس 75 سال پرانی تحقیق کی قیادت 2003 میں سنبھالی) کے مطابق جو لوگ الگ تھلگ ہوجاتے ہیں وہ ناصرف زندگی سے ناخوش ہوتے ہیں بلکہ ان کی صحت درمیانی عمر میں ہی خراب ہونا شروع ہوتی ہے۔ علا وہ ازیںانکے دفاعی افعال بھی متاثر ہوتے ہیں جبکہ زندگی کا دورانیہ بھی مختصر ہوجاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے پیاروں کے ساتھ اچھے اور قریبی تعلق قائم کرنے والے ان میں سے کافی چیزوں سے بچ جاتے ہیں”۔محققین کی رائے کے مطابق دولت، شہرت، کیرئیر میں کامیابی وغیرہ صحت یا خوشی نہیں لاتے، درحقیقت دوسرے انسانوں نے اپنے تعلق کو مستحکم کرنا ہی سچی اور طویل عمری کے ضامن عناصرہیں


متعلقہ خبریں