محکمہ موسمیات نے چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

قومی آواز : اسلام آباد
قومی خبریں، 5مئی،2019
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا جب کہ محکمہ موسمیات نے چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے کراچی کے دفتر میں بعد نماز عصر ہوگا۔

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں ہوں گے، چاند کی رویت سے متعلق شاہدین فون کے ذریعے زونل کمیٹیوں کو آگاہ کرسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کا چاند آج نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب، خلیجی ممالک اور یورپ میں چاند نظر نہیں آیا اور وہاں آج تراویح اور کل پہلا روزہ ہوگا


متعلقہ خبریں