مخالفین کل بلدیاتی انتخاب کے بائیکاٹ کی سازش کر سکتے ہیں :فاروق ستار

قومی آواز :کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ مخالفین دوپہر 12بجے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی سازش کرسکتے ہیں کیونکہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی پہلے سے ہی انتخابات کے بائیکاٹ کا ارادہ رکھتی ہیں ۔ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کل پوراکراچی ایک آوازہوکراپنی رائے کااظہار کرنے جارہاہے،ایم کیو ایم کو کل فقید المثال کامیابی ملے گی۔ان کا کہنا ہے کہ جب کاغذات نامزدگی جمع کرانےکادن تھاتو ایم کیو ایم مشکل میں تھی جس کے بعد بہت کم وقت میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کی۔انہوں نے مزید کہا ایم کیو ایم کے بلدیاتی امیدواروں میں مختلف لسانی اکائیاں ہیں۔


متعلقہ خبریں