مسافروں کے حقوق کا خیال نہ رکھنے پر ائیر کینیڈا پر 70ہزار ڈالر جرمانہ

جمعہ 07 ستمبر 2018
قومی آواز ۔ ٹورنٹو

مسافروں کے حقوق کا خیال نہ رکھنے اور درشت طرز عمل اختیار کرنے کی پاداش میں ائیر کینیڈا پر انڈیا کی ایک عدالت نے 70ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے۔ اوک ویلی کینیڈا کی رہائشی منالی متل کا کہنا ہے کہ وہ چندی گڑھ سے ٹورنٹو کے لئے طیارے میں سوار ہوئی تھیں اور دہلی میں ٹرانزٹ کے موقع پر ان کی گیارہ سالہ بیٹی کی طبعیت خراب ہونے پر طیارے کے عملے نے انہیں جہاز سے اتار دیا اور انہیں مجبوراً واپس جانا پڑا جس کے جواب میں ائیر لائنز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک بیمار مسافر کو لے جانے سے جہاز کو ہنگامی لینڈنگ یا ڈیلے کی ضرورت پیش آ سکتی تھی جس کی وجہ سے خاتون کو دوسری فلائیٹ اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ ائیر لائنز نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں