مسی ساگا میں اگلے سال میونسپل ادارے کے نئے الیکشن کرا دئیے جائیں ، مئیر بونی کرومبی

قومی آواز ۔ مسی ساگا
27 اکتوبر ، 2017

مسی ساگہ کی مئیر بونی کرومبی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی تجویز ہے کہ اگلے سال میونسپل ادارے کے نئے الیکشن کرا دئیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تین سال قبل شہریوں کی جانب سے ان کو شہر کے مئیر کے لئے چنا گیا تھا جو ان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے اور ان کی ٹیم نے سخت محنت کی اور بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بہت کام باقی ہے ۔ بونی کرومبی نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اگلے سال نئے الیکشن چاہتی ہیں تاکہ مستقبل کے مسی ساگہ کو شاندار بنانے کے لئے مزید کام کیا جا سکے۔