مسی ساگا میں میڈوویل ٹاﺅن سینٹر کے باہردو گروپوں میں تصادم، ایک شخص ہلاک دو زخمی

Thursday, November 23, 2017
قومی آواز ۔
ٹورنٹو۔
مسی ساگا میں میڈوویل ٹاﺅن سینٹر کے باہر دو گروپوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ پیل ریجنل پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص بیس سال کا تھا جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی عمریں بھی بیس سال کے لگ بھگ بتائی جاتی ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ بدھ کی رات پیش آیا۔ پیرامیڈکس کے مطابق دو افراد کو چاقو لگنے کی بناءپر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ اس واقعے کے بعد اب تک کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے تاہم پولیس کا خیال ہے کہ اس دنگے فساد میں کم از کم تین سے پانچ افراد ملوث ہو سکتے ہیں جن کی تلاش کی جا رہی ہے اور عینی شاہدین سے ان کے بیانات لئے جا رہے ہیں۔ جلد ہی ملزمان کی گرفتارکی توقع ہے۔