مسی ساگا کے شہریوں میں ڈاک لاکرز کھلے پائے جانے پر تشویش کی لہر،تحقیقات کا مطالبہ

قومی آواز ۔ ٹورانٹو ۔

March 13, 2017

مسی ساگا کے شہری اس وقت ہکا بکا رہ گئے جب جمعہ کی شب ایک راہگیر نے یہ اطلاع دی کہ ڈاک خانے میں ماجود لاکرز کھلے پڑے ہیںاور ان میں کوئی لاک موجود نہیں ہے۔ اس اطلاع کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کیونکہ یہ لاکرز شہریوں کی پرائیویٹ پراپرٹی ہیں اور اس میں زاتی استعمال کی چیزیں اور دوسرا مواد رکھا جاتاہے۔ تفصیلات کے مطابق ایلنگٹن ایونیوویسٹ اور ونسٹن چرچل بولیوارڈ کے نزدیک واقع سپر میل بکس جس میں 15لاکرز موجودہیں جو ڈاک کی و صولی کے لئے استعمال کئے جاتے ہیںکھلے پائے گئے۔ ان لاکرز میں شہریوں کے زاتی خطوط ، آئی ڈیز، کریڈٹ کارڈزاور دوسری چیزیں ہوتی ہیں جن تک کسی غیر متعلقہ فرد کی رسائی ممکن نہیں لیکن یہ لاکر ز کھلے ہونے کی صورت میں ہر کوئی ان لاکرز تک پہنچ سکتا ہے اور دوسرے لوگوں کی معلومات باٰسانی چرا سکتا ہے جو بہت ہی خطرناک بات ہے۔ایک شہری نے جس نے اپنا لاکراستعمال کیا تھا کہا کہ اسے علم نہیں کہ لاکرز کھلے ہوئے پائے گئے ہوں لیکن اس نے اتنا ضرور دیکھا تھا کہ اس کے برابر والا لاکر تھوڑا سا کھلا ہوا تھا۔ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ لاکرز کھلے کیسے رہ گئے ۔ یا تو یہ کسی ملازم کی بھول ہے یا کوئی اور بات ہے جس کی تحقیقات بہت ضروری ہے۔ کینیڈا پوسٹ کے ایک نمائندے کا کہنا ہے کہ انہیں اس واقعے کا کوئی علم نہیں ہے لیکن اگر ایسا ہوا ہے تو ان لوگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے محکمے کو اس کی اطلاع دی ہے۔ اس طرح انہیں لاکرز کی سیکوریٹی کو مزید بہتر بنانے کا موقع مل سکے گا۔ محکمے نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے لاکر سے کوئی چیز مسنگ ہے تو وہ فوری طور پر اس کی اطلاع پولیس اور محکمہ ڈاک کو دے تاکہ اس سلسلے میں فوری ایکشن لیا جا سکے اور کاروائی کی جا سکے