مسی ساگا سے لاپتہ ہونے والی سکھ لڑکی کی لاش نیاگرا فال سے برآمد ، پولیس زرائع

Monday, October 23, 2017

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
مسی ساگا سے لاپتہ ہونے والی چھبیس سالہ سکھ لڑکی لوونیت کور منگٹ کی لاش آخر کار نیاگرا سے تلاش کر لی گئی ہے۔ لوونیت کور چار اکتوبر کو مسی ساگہ سے لاپتہ ہو گئیں تھیںجن کو تلاش کیا جا رہا تھا۔ ان کا تعلق مسی ساگہ سے تھا جہاں وہ شالفورڈ کے علاقے میں ایک بلڈنگ کی بیسمنٹ میں رہائش پذیر تھیں۔ پیل پولیس کا کہنا ہے کہ لوونیت کور کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ خود نیاگرا فال گئی تھیں اور ان کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ کچھ دنوں سے نا معلوم وجوہ سے پریشان دکھائی دیتی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بارے میں کسی کو کچھ علم ہو تو پولیس سے رابطہ کریں۔