مصری اپیلٹ عدالت میں 10 ملزمان کی سزائے موت کی توثیق

February 21, 2017
قومی آواز ۔ پورٹ سعید ۔
مصر کی اپیل عدالت نے ایک کیس میں 10 ملزمان کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔

سن 2012ء میں ایک فٹ بال میچ کے اختتام پر بھگڈر کے دوران 70 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے اس واقعے کو پورٹ سعید ہلاکتوں کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

سن 2015ء میں پورٹ سعید کی عدالت نے قتل، حملہ با ارادہ قتل، لوٹ مار، غنڈہ گردی، تخریب کاری اور دیگر جرائم میں 11ملزمان کو سزائے موت، 10 ملزمان کو 15،15سال قید بامشقت، 15 ملزمان کو 10،10 سال قید بامشقت، 11 ملزمان کو 5،5سال قید اور پورٹ سعید کے اس وقت کے آئی جی پولیس عصام سمک سمیت 4ملزمان کو 5،5 سال قید بامشقت کی سزائیں سنائی تھیں۔

اپیل میں جانے کے بعد 10 ملزمان کی سزائے موت کی توثیق کردی گئی، جبکہ باقی تمام ملزمان کی سزائیں معاف نہیں کیں۔