معصوم بچے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں

Saturday, December 16, 2017

(قومی آواز ۔ٹورنٹو) پشاور میں آرمی پبلک اسکول کے دلخراش سانحہ کو تین برس بیت گئے تاہم سانحہ میں شہید ہونے والے معصوم بچے اور دیگر افراد لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں، شہداء کی یاد میں آج کنیڈا سمیت پورے شمالی امریکہ میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا جن میں انکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا جبکہ اس سلسلے میں مرکزی تقریب آرمی پبلک اسکول میں منعقد کی جائیگی،16دسمبر 2014کو پشاور میں ایک ایسا سانحہ پیش آیا تھا جس نے پوری دنیا کو ہلاکر رکھ دیاتھا اور انسانیت بھی لرز اٹھی تھی، اس روزسفاک دہشتگردوں نے پشاورورسک روڈ پرواقع آرمی پبلک سکول میں گھس کر معصوم بچوں، اساتذہ اوردیگرافراد کونشانہ بنانا شروع کیا جسکے نتیجے میں 140سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے جن میں سکول طلباء کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔ اس سانحہ کو آج تین برس گزر گئے تاہم دلخراش واقعہ آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں نقش ہے خصوصا شہیدوں کے لواحقین اور دیگر متاثرہ بچے اس واقعہ کو زندگی بھر نہیں بھول پائیں گے۔


متعلقہ خبریں