مقبول اداکارہ شبنم کراچی پہنچ گئیں

February 09, 2017

مقبول اداکارہ شبنم کراچی پہنچ گئیں
قومی آواز ۔ تہران ۔
پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ شبنم کراچی پہنچ گئیں،وہ کل سے شروع ہونے والے لٹریچر فیسٹیول میںشرکت کریں گی۔

اس موقع پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے کراچی میں بہت پیار ملا ہے، یہاں آکر اچھا لگ رہا ہے۔

اداکارہ شبنم نے یہ بھی کہا کہ وہ یہاں آمد کے موقع پر اپنے آنجہانی شوہر روبن گھوش کی بے حد کمی محسوس کر رہی ہیں۔