ملازمتوں کی فراہمی میں کمی کے باوجود اجرتوں میں اضافہ جاری،شماریات

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Friday May 11

محکمہ شماریات کی جاری کردہ ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جو جمعہ کو اٹاوہ سے جاری کی گئی ملک میں ملازمتوں کی فراہمی میں کچھ مشکلات اور مواقعوں میں کمی کے باوجود اجرتوں میں اضافے کا عمل جاری ہے ۔ایک محتاط اندازے کے مطابق اجرتوں میں یہ اضافہ پچھلے چھ سال کی مدت میں سب سے زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق معاشی حالات کے تناظر میں ملازمتوں کی فراہمی میں گیارہ سو جابس کی کمی واقع ہوئی ہے اور بے روزگاری کا تناسب 5.8%ریکارڈ کیا گیا ہے۔شماریات کینیڈا کے مطابق اجرتوں میں اوسطاً 3.5فیصد تک اضافہ ہو ا جو کہ 2012کے بعد ایک ریکارڈ ہے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹوپر پڑھ رہے ھیں. ماہرین کا خیال ہے کہ اجرتوں میں یہ اضافہ کافی مستحکم ہے اور آگے بھی یہ سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔شماریات کے مطابق معاشی نمو کے زریعے اٹھائیس ہزار سے زائد فل ٹائم جاب پیدا کی گئیں جبکہ سرکاری سطح پر بھی تیس ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا کئے گئے۔