ملک بھر میں انتخابات سے قبل ڈی سی اوز اور پولیس افسران تبدیل کرنے کا فیصلہ

قومی آواز ۔ اسلام آباد
Friday, April 20, 2018
ویب ڈیسک

الیکشن کمیشن نے سیاسی وابستگی رکھنے والے افسران کی بھی فہرست طلب کرلی، ذرائع_
الیکشن کمیشن نے انتخابات سے قبل تمام صوبوں کے انتظامی افسران تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز سے تفصیلات طلب کرلی ہیں جس میں ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ (ڈی ایم جی) اور پولیس سروس گروپ کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

ذرائع کےمطابق انتحابات سے پہلے ڈی سی اوز اور پولیس افسران کو تبدیل کیا جائے گا جس کے لیے سیاسی وابستگی اور غلط ریکارڈ رکھنے والے افسران سے متعلق بھی فہرست طلب کی گئی ہے، انتخابات میں سیاسی وابستگی اور ریکارڈ مدنظر رکھ کر افسران تعینات کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں