ملک بھر میں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

قومی آواز  لاہور
June 06  2018

اعتکاف کرنے والے افراد شوال کا چاند نظر آنے تک مساجد میں قیام کریں گے۔

رمضان المبارک کے آخری عشرے کا آغاز ہونے پر ملک بھر میں لاکھوں معتمرین اور فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے۔

اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی ٹھہر جانے یا خود کو روک لینے کے ہیں۔ اس طرح شریعت کی اصطلاح میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت کی غرض سے مسجد میں ٹھہرے رہنے کو اعتکاف کہتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے ملک بھر کی مساجد میں خصوصی انتظامات کیے گئے، اکثر مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے ناموں کا اندراج بھی پیشگی کیا گیا۔

اعتکاف کرنے والے افراد شوال کا چاند نظر آنے تک مساجد میں قیام کریں گے۔


متعلقہ خبریں