مونٹریال میں 1989میں ہونے والے المناک سانحے کی یاد میں تقریب کا انعقاد، ہزاروں سوگواروں کی شرکت

قومی آواز ۔
Thursday, December 7, 2017

۔ ٹورنٹو ۔

مونٹریال میں 1989میں ہونے والے المناک واقعے کی یاد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر کی معزز شخصیات کے علاوہ ہزروں شہریوں نے شرکت کی۔ یہ واقعہ 6دسمبر 1989کو پیش آیا تھا۔ اس واقعے میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے چودہ خواتین کو ہلاک اور چودہ دیگر افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ اس موقع پر دو سرکاری تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔اسکول کے بچوں نے اس موقع پر ایکول پولی ٹیکنک پر گلدستے رکھ کر اپنے دکھ کر اظہار کیا۔ اسکول بورڈ کے ڈائریکٹر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سفید پھول اس وا قعے کی یاد کی ایک نشانی ہے جو اس واقعے کی ایک علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ اس کے بعد ایک تقریب ماﺅنٹ رائل پار ک منعقد ہو گی جس میں ڈپٹی پریمر ڈومینک اینگلیڈ ،مئیر والیری پلانٹی اور سوفی گریگوری ٹروڈو بھی شرکت کریں گی۔