میڈیکل اور گھریلو ملازمین کے ا ہل خانہ شہریت کے لئے اہل قرار، وزیر امیگریشن احمد حسین

قومی آواز: اٹاوا
کینیڈین خبریں 24 فروری ، 2019
وزیر امیگریشن احمد حسین نے اعلان کیا ہے کہ لبرل حکومت میڈیکل اور گھریلو امور میں معاونت اور خدمات فراہم کرنے والے غیر ملکی تارکین وطن کی مشکلات کو نظر میں رکھتے ہوئے ان کے اہل خانہ کو کینیڈا بلوانے کی سہولت فراہم کرے گی۔ نئے پروگرام کے تحت ایسے افراد کو نہ صرف ورک پرمٹ بلکہ شہریت کے لئے درخواست دینے کا اہل بھی سمجھا جائے گا۔ پروگرام کا مقصد بچے سنبھالنے والی آیاﺅں اور دیگر طبی اور گھریلو خدامت انجام دینے والوں کے اہل خانہ کو ان سے ملنے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔ ہر وہ شخص جس نے کم از کم دو سال طبی یا گھریلو امدادی خدمات انجام دی ہیں اس موقعے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔