میکسیکوکےصدرنےدورہ امریکامنسوخ کردیا

January 27, 2017

قومی آواز۔ میکسیکو ۔

میکسیکو کے صدر اینرک پینا نیٹو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر دیوار تعمیر کرنے کے پیغام کے بعد اپنا دورہ واشنگٹن منسوخ کردیا جبکہ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے دورے کا کوئی فائِدہ بھی نہیں تھا ۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اینرک پینانیٹو کو طے شدہ شیڈول کے مطابق 31 جنوری کو واشنگٹن کا دورہ کرنا تھا ۔

اس دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور امیگریشن معاملات پر بات چیت ہونا تھی تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ٹوئٹ کے بعد میکسیکو کے صدر نے اپنا دورہ امریکا منسوخ کردیا ۔

صدر ٹرمپ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اچھا ہی ہوا جو میکسیکو کے صدر نے اپنا دورہ امریکا منسوخ کردیا کیونکہ جب تک میکسیکوامریکا کے ساتھ منصفانہ سلوک نہیں کرے گا ان کے دورے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ۔