نئے سال میں بھی پاکستانی قوم کو موت سے نہیں بلکہ انسانیت اور زندگی سے پیارکرنا سکھا تے رہیں گے ۔ قومی آواز

نیوائرایک سیکولرتہوار ہے۔ جو بلا مذہب و قومیت ساری دنیا میں منایا جاتا ہے۔اس پر ساری دنیا کا اتفاق ہوچکا ہے۔ اس تہوار کا تعلق وقت سے ہے۔ انسان کے لئے وقت بڑی اہم چیز ہے۔ اور اس سے بھی اہم چیز وقت کا احساس ہے۔ زندگی ایک کلاک کی مانند ہے۔ جو اپنا سرکل مکمل کرکے ختم ہوجاتی ہے۔ جو قومیں یا افراد وقت سے بے حسی کا برتاو کرتے ہیں۔ وقت ان سے بے پرواہ ہوجاتا ہے۔ اور پھر وہ ہر آن بدلتے وقت میں کہیں کے نہیں رہ جاتے۔ سال کا خاتمہ اور نئے سال کا آغاز۔۔ ہمیں گزرتے وقت کا احساس دلاتا ہے۔ ہم نئے عہد ، نئے جذبے، اور نئی توانائی کے ساتھ آنے والے وقت کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اسلامی اور عرب ملکوں میں بھی نیوائر سالانہ تعطیل جوش وجذبے سے منائی جاتی ہے، سوائے چند بنیاد پرست ریاستوں کے۔۔ ہم امید کرتے ہیں، کہ پاکستان میں نئوائرکی تعطیل بحال کی جائےگی۔ اور سرکاری طور پرنئوائر کو خوش آمدید کہنے کے لئے وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں آتش بازی کی جائےگی۔ یہ قدم پاکستان کو کٹرمذہب پرست ریاست کی شناحت سے ایک لبرل ریاست کا امیج دے گا۔ ہم دنیا سے کٹ کر نہیں رہ سکتے۔ مذہبی شدت پسندی نے پاکستان کے عوام کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ اور دنیا میں پاکستان کا امیج خراب کیا ہے۔ پاکستانی قوم کو موت سے نہیں زندگی سے پیارکرنا سکھانےرہنے میں ھمیشہ سب سے آگے۔

قومی آواز

مرکزی خیال ارشد محمود کے فیسبک صفحے سے لیا گیا ہے


متعلقہ خبریں