نئے سال کے موقع پر تازہ دم اور خوش و خرم رہیں،گورنر جنرل جولی پایٹی کا قوم کے نام پیغام

Saturday, December 30, 2017
قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔

گورنر جنرل جولی پائیٹی نے نئے سال کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ تازہ دم خوش و خرم رہیں اور اپنی توانائیاں ایک دوسرے کی مدد اور بھلائی کے کاموں میں خرچ کریں۔ گورنر جنرل نے یہ پیغام اپنی رہائش گاہ ریڈایو ہال کے قریب ایک اسکیٹنگ رنگ میں کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ وقت گزار رہی ہیں اور کینیڈین شہریوں کو موسم سرما سے لطف اندوز ہوتے دیکھ کر خوش ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم 2018میں بھی اسی طرح چست و چالاک اور خوش و خرم نظر آنی چاہیے۔ انہوں نے موسم سرما کے اولمپک مقابلوں میں شریک ہونے والے کھلاڑیوں کے لئے صحت و سلامتی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔