نئے ٹیکسوں کی آمد سے اشیائے خوراک کی قیمتوں میں اضافے کا امکان،ترجمان سوبیز

جمعہ14 ستمبر 2018
قومی آواز ۔ ٹورنٹو
گروسری آئیٹمز فروخت کرنے والی اسٹورز کی چین سوبیز نے اعلان کیا ہے کہ نئے ٹیکسوں کی آمد کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ سوبیز کے سی ای او میڈلین کا کہنا ہے کہ انہیں مختلف سپلائر ز کی جانب سے وصول ہونے والی شپمنٹس کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں مطلع کیا جا رہا ہے مگر سوبیز نے ابھی تک اس پر کوئی کاروائی نہیں کی ہے تاہم ٹرانسپورٹیشن اور ٹیرف میں اضافے کی وجہ سے مستقبل قریب میں ان آئیٹمز کی قیمتوں میں اضافہ نا گزیر ہے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں . ماہرین کے مطابق اس اضافے کی وجہ امریکہ کے ساتھ تجارتی
تعلقات میں تناﺅ ہے جس کے اثرات کینیڈین معیشت پر پڑ رہے ہیں۔