نارتھ یارک میں اوور ہیڈ برج سے پھینکے جانے والے برف کے گولے سے کار کا ونڈ اسکرین تباہ

Thursday, December 28, 2017
قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔

نارتھ یارک پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق نارتھ یارک کے اوور ہیڈ برج سے بدھ کی رات برف کا ایک گولہ پھینکا گیا جو نیچے سے گزرتی ایک کار کے ونڈ اسکرین پر لگا جس سے کار کا ونڈ اسکرین تباہ ہو گیا۔ پولیس کے مطابق کار میں سوار خوش قسمت تھی کہ وہ اس گولے کی زد میں نہیں آئی۔ ترجمان کے مطابق کار میں ملی بوئلا اور ان کا ایک دوست نکولس پاپرنو سوار تھے ۔یہ لوگ ایلن روڈ کی طرف جا رہے تھے لیکن جوب وہ فلیمنگٹن روڈ پر پہنچے تو اوپر سے ان پر ایک برف کا گولہ پھینکا گیا جو پسنجر سائڈ پر لگا اور ملی کی گود میں آ گرا۔ اس گولے سے کار کی ونڈ شیلڈ بھی تباہ ہو گئی۔ ملی کا کہنا تھا کہ وہ دونوں اس برف کے گولے سے بچ تو گئے لیکن وہ بہت خوفزدہ ہو گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی قسم کے شواہد کے بغیر اس واقعے پر کوئی مجرمانہ چارج نہیں بنتاجس پر متاثرہ خاندان نے حیرت اور خفگی کا اظہار کیا ہے۔