نافٹا معاہدے کے ساتھ ڈیری مصنوعات کی تجارت بھی خطرے سے دوچار

ھفتہ 08 ستمبر 2018
قومی آواز ۔ ٹورنٹو

کینیڈا اور امریکہ کے ما بین فری ٹریڈ معاہدہ نافٹا پر پچھلے گیارہ ماہ سے چلتے مذاکرات میں اب تک کوئی کامیابی نہیں ملی ہے اور دونوں ملکوں کے نمائندے ہر ماہ اس پر بات چیت کر رہے ہیں مگر تا حال اس کا کوئی حل نہیں نکلا ہے۔ کینیڈین وزیر خارجہ کرسشیا فریلینڈ نے پچھلے ہفتے واشنگٹن کا دورہ کیا مگر اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں ملکوں کے ددرمیان ڈیری مصنوعات کی تجارت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ کینیڈا اپنے موقف میں لچک پیدا کرے بصورت دیگر امریکہ کے لئے معاہدے میں رہنا مشکل امر ہو گا۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں