نوجوان فٹبالر الفانسو ڈیویز ٹورنٹو کے فٹ بال کے حلقوں کی توجہ کا مرکز بن گیا،مستقبل کا اسٹار بنے گا ،ماہرین

March 17, 2017
قومی آواز ٹورانٹو
ٹورنٹو سے تعلق رکھنے والا نوجوان فٹبالر الفانسو ڈیویز اس وقت فٹبال کے حلقوں کا منظور نظر بن گیا جب اس نے اپنی ٹیم کو اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت کوارٹر فائنل تک پہنچا دیا۔الفانسو ڈیویز نے اب تک ہونے والی چیمپئن شپ میں پانچ میں سے چار میچ کھیلے اور مخالف ٹیموں پر اپنی دھاک بٹھا دی۔ صرف تین ہفتوںمیں وائٹ کیپ کی طرف سے کھیلتے ہوئے الفانسو نے ہائی اسکور کیا اور منتظمین کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔ گو الفانسو صرف سولہ سال کا ہے مگر فٹ بال کے ناقدین کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل کا اسٹار ہے ۔ٹورنٹو کے کوچ گریگ وینی کہتے ہیں کہ وہ بہت ہی خطرناک پلیئر ہے وہ بہت جارحانہ کھیل کھیلتا ہے اور مخالف کو سانس لینے کا موقع نہیں دیتا۔ الفانسو کو کینیڈا کی انڈر 17اور انڈر 20ٹیموں کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش ہے۔ٹورنٹو فٹ بال ٹیم کے کیپٹن مائیکل براڈلے کہتے ہیں کہ وہ الفانسو کو واچ کر رہے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ وہ فٹ بال کی فیلڈ سے تعلق رکھتا ہے وہ ایک پیدائشی پلئیر ہے وہ بال کے ساتھ بہترین موومنٹ بناتا ہے ۔مائیکل کہتے ہیں کہ وائٹ کیپ کے کوچ نے الفانسو اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کی بہترین کوچنگ کی ہے۔ٹورنٹو کے فارورڈ ٹوسین ریکٹ کہتے ہیں کہ الفانسو بہترین پلئیر ہے وہ اتنی کم عمر میں اتنی بہترین فٹ بال کھیل رہا ہے اور ابھی اس کے آگے بہت وقت پڑا ہے جب اسے انٹر نیشنل ٹورنا منٹ کھیلنے ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ اپنی مخالف ٹیموں کا بہترین حریف ثابت ہو گا۔الفانسو نے اپنے بارے میں کہے گئے ان سب ریمارکس کا خیال رکھا اور اس نے اسپورٹنگ کنساس سٹی کے خلاف گول کر کے وینکوور کو چیمپئین شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچا دیااور پھر
کوارٹر فائنل میں اس نے نیو یارک ریڈ کے خلاف بھی گول داغ دیا۔فٹ بال کے ناقدین کا خیال ہے کہ وہ اگر اسی طرح فارم میں رہا تو یقینا مستقبل کا سپر اسٹار ثابت ہو گا۔