نیاگرا آبشار پر روشنیوں کی تبدیلی

قومی آواز ۔ ٹورنٹو: نیاگرا آبشار پر 4 ملین ڈالر کی لاگت سے روشنیوں کی تبدیلی سے رات کے وقت آبشار کا نظارا اور زیادہ دل فریب ہو جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز توانائی بچانے والی ایل ای ڈی روشنیوں کی تنصیب کی تکمیل سے پچھلے 20 سالوں سے استعمال ہونے والی ہیلوجن ٹیکنالوجی کی نسبت قوس قزح کے رنگ اور زیادہ صاف ، واضح اور دل فریب لگیں گے۔ کینیڈین ساحل پر لگائی جانے والی روشنیاں ہارس شو ، امریکن آبشار کے ساتھ سایھ برائیڈل ویل آبشار کو بھی روشن کرتی ہیں ۔ رات کے وقت یہ دل فریب اور دلکش نظارہ سرحد کے دونوں طرف سیاحوں کے لئے خصوصی دلچسپی کا مرکز ہوتا ہے۔