نیب نوٹس، قتل کی دھمکیاں کالعدم تنظیموں سے متعلق مطالبے پر حکومتی رد عمل ہے: بلاول

قومی آواز:کراچی
کینیڈین خبریں 19 مارچ ، 2019

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیب کے نوٹس اور مبینہ طور پر قتل کی دھمکیوں کو اپنے کالعدم تنظیموں سے متعلق مؤقف پر حکومتی رد عمل قرار دیدیا۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ کالعدم تنظیموں سے وابستہ وزرا کی برطرفی کے مطالبے پر مجھے نیب کا نوٹس مل گیا، میرے مطالبے پر حکومت نے یہ ردعمل دیا کہ مجھے ریاست مخالف کہا گیا جب کہ مجھے قتل کی دھمکیاں ملنا بھی میرے اسی مطالبے پر حکومتی ردعمل ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کابینہ میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ وزرا کی موجودگی تک حکومت کو کوئی سنجیدہ نہیں لے گا، کالعدم تنظیموں کے تربیتی مراکز کی حمایت کرنے والے وزرا اور انتخابی مہم میں کالعدم تنظیموں کی حمایت حاصل کرنے والوں کو برطرف کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت انتہاپسندی کے خاتمے میں سنجیدہ ہے تو کالعدم تنظیموں کو یقین دہانیاں کرانے والوں کو فارغ کرے۔

BilawalBhuttoZardari

@BBhuttoZardari
The government has responded to my demand to sack ministers associated with banned outfits by declaring me anti-state, issueing death threats & NAB notices. None of this deters us from our principle stand; form joint NSC parliamentary committee & act against banned outfits.

2,449
1:17 AM – Mar 19, 2019


متعلقہ خبریں