نیٹو اتحادی کینیڈا کی داعش کے حوالے سے سٹریٹیجی کی سپورٹ کررہے ہیں،ہرجیت ساجن

جمعہ , 12 فروری , 2016
قومی آواز ۔اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر دفاع ہرجیت ساجن کاکہنا ہے کہ نیٹو کے اتحادی کینیڈا کی داعش کے حوالے سے سٹریٹیجی کی سپورٹ کررہے ہیں۔ان کاکہنا ہے کہ ہمیںاس حوالے سے مثبت رد عمل مل رہا ہے۔ میںاس وقت برسلز میں ہوںاور نیٹو میٹنگ میں شرکت کے لئے یہاںآیا تھا۔ مجھے لیفٹیننٹ جنرل سین مک فارلینڈ نے ہماری پالیسیوںکا مثبت جواب دیا ہے۔ان کاکہنا ہے کہ عراق کے ڈیفنس منسٹر خالد العبیدی بہت پرجوش تھے۔ کینیڈا نے اپنی پالیسیوں کی وجہ سے مثال قائم کی ہے۔

مذید جاننے کےلیے پڑھتے رہیں قومی آواز