وائی فائی کی سپیڈ کو متاثر کرنے والی چیزیں

لندن(قومی آواز–ویب ڈیسک )انٹرنیٹ کے تیز ترین دور میں اسمارٹ فونز پر اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے وائی فائی ایک نئی جدت ہے جو تیز رفتاری کے ساتھ نیٹ کی سہولت فراہم کرتا ہے تاہم ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سجاوٹ والی تیز لائٹیں اور دیگر الیکٹرانک آلات وائی فائی کی رفتار کو متاثر کرتے ہیں۔برطانوی مواصلاتی کمپنی کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق سجاوٹ اور آرائش کے لیے لگائی جانے والی لائٹیں اور دیگر الیکٹرانک آلات وائی فائی کی رفتار کو متاثر کرتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر وائی فائی کیمکمل اور تیز رفتار سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو گھر یا دفتر میں سجاوٹ والی لائٹیں اور دیگر الیکٹرانک آلات اس سے نہ صرف دور رکھیں بلکہ ان چیزوں کے غیر ضروری استعمال سے بھی گریز کریں۔
رپورٹ کے مطابق وائی فائی راو¿ٹر سے نکلنے والی شعاعیں ان چیزوں کے خلل کے باعث متاثر ہوتی ہے جس سے وائی فائی کی مکمل رفتار حاصل نہیں ہوپاتی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گھر میں موجود فرنیچر اور تاریں بھی وائی فائی کی رفتار سست کرنے کا باعث بنتی ہیں۔ رپورٹ میں وائی فائی کی مکمل رفتار حاصل کرنے کے لئے چند احتیاطی تدابیر بھی دی گئیں ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر وائی فائی کی مطلوبہ رفتار میں خلل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے یا رفتار انتہائی کم ہے تو وائی فائی راو¿ٹر کو بند کرکے دوبارہ کھولنے سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔
وائی فائی کی مکمل رفتار حاصل کرنے کے لیے راو¿ٹر کو گھر میں لگے الیکٹرانک کے آلات سے دور رکھیں کیونکہ گھر میں استعمال ہونے والے الیکٹرانک آلات جن میں مائیکروویو، ریفریجرٹر، اسپیکر اور دیگر آلات سے سے نکلنے والی شعاعیں وائی فائی کی رفتار میں خلل پیدا کرتے ہیں۔وائی فائی راو¿ٹر کو گھر میں کسی ایسی جگہ پر لگائیں جو آپ کے گھر کا وسط ہو کیونکہ بعض اوقات گھر میں رکھا گیا فرنیچر اور تاریں بھی رفتار میں خلل کا باعث بنتا ہے لہٰذا گھر کے بیچ وبیچ میں راو¿ٹر لگانے سے مکمل رفتار حاصل ہوسکتی ہے۔