وزیراعظم اور آرمی چیف کی سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

قومی آواز ۔ نامہ نگار ۔ ریاض : وزیراعظم نواز شریف کی شاہی محل میں سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور طارق فاطمی بھی ملاقات میں شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستان کا موقف پیش کیا اور سعودی عرب اور ایران کے درمیان رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باعث امت مسلمہ کمزور ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کی جائے گی۔