وزیراعظم اور آرمی چیف کی اہم ملاقات آج: دھرنے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا

قومی آواز ۔ اسلام آباد ۔
Saturday, November 25, 2017

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پاک فوج کے سربران جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ملکی موجودہ صورتحال کے باعث آرمی چیف متحدہ عرب امارات کا دورہ مختصر کر کے گزشتہ رات وطن پہنچے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ آج وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کریں گے جس میں فیض آباد دھرنے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔