وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا جا ں بحق پولیس اہلکاروں کو سلام تحسین اور خراج عقیدت

ھفتہ 11 اگست 2018

قومی آواز- ٹورنٹو

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے فریڈریکشن میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کو سلام تحسین اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فرض کی ادائیگی کے دوران مارے گئے جن پر قوم کو ناز ہے۔ وہ گریک ٹاؤن میں ایک اسٹریٹ فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔یہ فیسٹیول ان لوگوں کی یاد میں منعقد کیا گیا تھا جو اس سے قبل پیش آنے والے ڈان فورڈ سانحے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
وزیر اعظم نے مرنے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور حکومت ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔اس موقع پر مرنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔