وفاقی حکومت کیوبک کی متنازع قرارداد ونکا جائزہ لے رہی ہے، خلاف ضابطہ ہونے پر کاروائی کی جائے گی، جسٹن ٹروڈو

قومی آواز ۔ اوٹاوا۔

Thursday, October 26, 2017

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کیوبک اسمبلی کی جانب سے پیش کی جانے والی قرار داد کا جائزہ لے رہی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ نقاب پہن کر کام کرنے والی خواتین کو پبلک سروسز کے دوران نقاب سے دور رہنا ہو گا۔ وزیر اعظم کے مطابق بل 62ایک متنازع بل ہے جس پر وفاقی حکومت کو تشویش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کا کام نہیں کہ وہ طے کرے کہ کون کیسے کپڑے پہنے گایا اسے کیا پہننا چاہیے۔ وہ الما کیو کے دورے کے دوران ضمنی الیکشن کے موقع پر لبرل کینڈیڈیٹ کے حق میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بغور اس بل کا جائزہ لے رہے ہیں اور بہت احتیاط کے ساتھ اس کے مندرجات پر بات کی جائے گی۔