وقار یونس سکھوں کے پیشوا گرمیت کے پاس کیا کرنے جاتے تھے ؟سنسنی خیز انکشاف

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت گرو گرمیت رام کے مضحکہ خیز دعوے بھی منظر عام پر آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی گرو گرمیت رام نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا کہ معروف بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ان کے پاس حاضر ہو کر کرکٹ کھیلنا سیکھی اور وہ آج ’دیش‘ کا نام روشن کر رہے ہیں،شیکھر دھون، اشیش نہرا ، ظہیر خان، یوسف پٹھان نے بھی میرے پاس آکر کرکٹ کھیلنا سیکھا۔ گروگرمیت رام نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بائولر وقار یونس بھی میرے پاس آیا کرتے تھے اور وہ پوچھا کرتے تھے کہ کرکٹ کیسے کھیلیں۔ گرو گرمیت رام نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس بہت سی شکتیاں ہیں جن سے وہ کام لیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں