وکٹوریا پارک کے اپارٹمنٹ سے ایک شخص کی لاش برآمد ، موت کی تحقیقات ہوں گی، پولیس 

Monday, October 30, 2017
قومی آواز ۔ ٹورنٹو
وکٹوریا پارک کے علاقے کے ایک اپارٹمنٹ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے اسپتال پہنچایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسے علاقے سے ایک فون کال موصول ہوئی تھی جس میں اپارٹمنٹ میں کسی گڑ بڑ کا بتایا گیا تھا جس پر پولیس موقع پر پہنچی تو وہاں ایک اپارٹمنٹ سے ایک مجروح شخص کو برآمد کیا جس کے جسم پر چوٹوں کے نشانات تھے ۔ مذکورہ شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکوک معاملہ ہے جس کی تحقیقات ضروری ہے۔ پولیس نے مذکورہ شخص کا نام اور عمر ظاہر نہیں کی ۔