ٹائمزاسکوائرمیں300سے زائد شہروں کے چھوٹے ماڈل

April 04, 2017
قومی آوازنیویارک
نیویارک کے ٹائمزاسکوائرمیں دنیا کے 300 سے زائد شہروں کے چھوٹے ماڈلز نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی۔

گلیور گیٹ کے نام سے سجی49 ہزار اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلی اس چھوٹی سی دنیا میں شہر کے شہر آباد ہیں ۔

پانچ براعظم پرمشتمل ان ماڈلز میں دنیا کی300 شاہکار عمارتوں کے چھوٹے ماڈلز تخلیق کئے گئے ہیں، جن میں گرینڈ سینٹرل ٹرمینل،ایفل ٹاور،نائن الیون کی یادگار،بروکلین برج، پیسا ٹاور،ٹاور برج،بکنگھم پیلس،تاج محل سمیت متعدد مشہورعمارتوں کے منی ایچرز شامل ہیں۔

چھ سو ماہرین نے دن رات کی محنت کے بعد یہ شاہکار تیار کیا ہے ۔