ٹروڈو کا پیٹر بورو مسجد کا دورہ،لوگوں میں گھل مل گئے

قومی آواز ۔ نامہ نگار ۔ پیٹر بورو: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پیٹر بورو کی مسجد کا دور کیااورلوگوں میں گھل مل گئے۔واضح رہے کہ اس مسجد کی آتشزدگی کے بعد دوبارہ تزئین وآرائش ہوئی تھی اوراسے کھول دیا گیاتھا۔ ٹروڈو نے مسجد السلام کادورہ کیااور لوگوںمیں گھل مل گئے۔ اس مسجد میںآتشزدگی کا واقعہ پیرس حملوں کے بعد ہوا تھا۔ پولیس نے اسے نفرت کاارتکاب قرار دیاتھا۔ اس کی تزئین وآرائش پر لگ بھگ اسی ہزار ڈالر خرچ ہوئے تھے۔ٹروڈو کاکہنا ہے کہ مسجدکینیڈین ثقافت کی وسعت کی عکاس ہے۔ مسجد کے صدر کنڈو ابدیلا کاکہنا ہے کہ حملوںکے بعد رد عمل بہت عجیب تھا۔ ان کاکہنا ہے کہ حملہ آور ہمیں بکھیرنا چاہتے تھے لیکن ہم مزید متحد ہوگئے ہیں۔ ہم اگلے برس مسجد کی توسیع کاسوچ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں