ٹروڈو کی آمد انرجی اورتبدیلی موسم کے حوالے سے نئے دور کاآغاز ہے،یورپی یونین

قومی آوازا:اوٹاوا: یورپین یونین کاکہنا ہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی آمد انرجی اور کلائمٹ چینچ کے حوالے سے نئے دور کاآغاز ہے۔یورپی یونین کی کینیڈین سفیر میری این کوننسکس کاکہنا ہے کہ ٹروڈو کی آمد کینیڈا کےلئے خوش آئند ہے۔ ان کی آمد سے بین الاقوامی ساکھ بہتر ہورہی ہے اور نئے دور کاآغاز ہورہا ہے۔ان کاکہنا ہے کہ یورپی یونین کا بھی موقف ہے کہ ان کی آمد بہتر ہے اور نئے مواقع ملیںگے۔ ان کاکہنا ہے کہ اگرچہ یورپی یونین کے ہارپر حکومت کے ساتھ بھی تعلقات اچھے تھے لیکن ٹروڈو کی شخصیت منفرد ہے اسی وجہ سے ان سے تعلقات بہتر ہیں۔ وہ بین الاقوامی کانفرنسز میںشرکت کرکے امیج بہتر کررہے ہیںاور سرمایہ کاروں کوسرمایہ کاری کے لئے اکسارہے ہیں۔ یورپ کی پالیسی ایل این جی کے حوالے سے واضح ہے لیکن کینیڈا کوپائپ لائن ایشو پر کام کرنا چاہئے۔واضح رہے کہ مانٹریال کے میئرز انرجی ایسٹ پائپ لائن کی مخالفت کررہے ہیں۔