ٹروڈو کے دورہ انڈیا کی متنازع شخصیت جسپال اٹوال کی وینکووور میں پریس کانفرنس

قومی آواز وینکووور
Saturday, March 10, 2018

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے دورہ انڈیا کے موقع پر جو سب سے متنازع بات رہی وہ جسپال سنگھ اٹوال کی شخصیت تھی جن کی وجہ سے اس دورے پر کافی منفی اثرات مرتب ہوئے اور اس پر کافی لے دے کی گئی ۔جسپال سنگھ نے وینکوور میں ایک پریس کانفرنس کی اور کہا کہ وہ انڈیا میں ایک شریف شہری کی حیثیت سے رہ رہے ہیں او ر انہوں نے ماضی بعید میں جو کچھ کیا اس کی سزا بھی بھگتی ہے مگر اب تو وہ ایک عام شہری کی طرح ہی ہر جگہ آ جا سکتے ہیں پھر میڈیا کیوں ان پر لعن طعن کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کی سکھ کمیونٹی ان کا ماضی بھلا چکی ہے تو پھر آخر کیوں ان کو ہی میڈیا میں موضوع بحث بنایا جا رہا ہے انہوں نے لوگوں سے معمول پر آنے اور ان سے متعلق غلط قسم کی خبروں کو شائع نہ کرنے کی اپیل کی۔