ٹورنٹو اور بیری سٹی کے درمیان چلنے والی گو ٹرین اچانک بند کر دی گئی ،،، اہم وجہ بھی سامنے آگئی

ٹورنٹو (قومی آواز نیوز ڈیسک)ٹورنٹو اور بیری سٹی کے درمیان چلنے والی گو ٹرین ایک شخص کے سائیڈ وے میں پھنس جانے کے بعد معطل کر دی گئی۔ یہ واقعہ میپل اور رتھر فورڈ کے درمیانی راستے میں پیش آیا۔ گو بسیں یونین اسٹیشن اور ایسٹ ولیم بیری کے درمیاں چل رہی ہیں۔ اطلاع ہے کہ مکمل بیری لائن گو ٹرین اتوار سے شروع ہو گی۔یہ واقعہ اس کے چند دن بعد پیش آیا جب گو ٹرانزٹ کے افسران نے سیفٹی کمپین لانچ کی تھی۔ بعض ماحولیاتی تنظیموں کے خیال میں یہ گو ٹرین سیفٹی کے مقررہ معیار پر پورا نہیں اترتی اور اس سے حادثات کا خدشہ ہے۔سیفٹی کے مزید اقدامات اجاگر کرنے کے لئے پوسٹرز کی کمپین شروع کی جارہی ہے جن میں لوگوں کو ٹرین کے آگے خطرے کا سامنا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔