ٹورنٹو میں شدید بارش ، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،نشیبی علاقے زیر آب

قومی آواز :ٹورنٹو
کینیڈین نیوز15اپریل ،2019
ٹورنٹو اور جی ٹی اے میں اتوار کی شام سے شروع ہونے والی بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔شدید بارشوں کے بعد سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں اور نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ٹورنٹو پولیس نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تا اطلاع ثانی ولکن اسٹریٹ،ڈاویس روڈ،کریسنٹ ٹاﺅن روڈ جانے سے گریز کریں۔


متعلقہ خبریں