ٹورنٹو میں فلو کے درجنوں کی کیسز سامنے آنے کے بعد وزارت صحت کی جانب سے ویکسینیشن پلان کا اعلان

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
27 اکتوبر ، 2017

ٹورنٹو میں گذشتہ دنوں فلو کے پے در پے کئی درجن کیسز سامنے آنے کے بعد وزار ت صحت نے اعلان کیا ہے کہ شہری حفاظتی ٹیکے لگوا لیں۔ اس مقصد کے لئے جمعہ سے ریفرینس لائبریری میں ایک کلینک شروع کیا جا رہا ہے جو روزانہ ایک بجے سے شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔ اگلے دو سے تین ہفتوں میں شہر کے کئی اور مقامات پر بھی اسی طرح کے کلینک قائم کئے جائیں گے جہاں عام شہریوں کے فلو سے بچاﺅ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں کو ضرور وہاں لے کر آئیں اور ان کے ٹیکے لگوائیں تاکہ وہ آنے والے موسم میں خطرناک امراض سے محفو ظ رہ سکیں۔