ٹورنٹو پولیس کو غیر ملکی طالبعلموں سے لاکھوں ڈالر فراڈ کرنے والے ملزم کی تلاش

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
28- اکتوبر ، 2017

ٹورنٹو پولیس نے اعلان کیا ہے کہ وہ بم جون کم نامی ایک ایسے شخص کو تلاش کر رہے ہیں جس پر الزام ہے کہ اس نے کئی غیر ملکی طالبعلموں سے کم خر چ رہائش گاہ دلوانے کے بہانے سے کئی لاکھ ڈالر کا فراڈ کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق فراڈ کے یہ معاملے ٹورنٹو کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی پیش آئے ہیں جن میں یہی شخص ملوث ہے ۔سب سے زیادہ کیس برٹش کولمبیا میں ہوئے ہیں جہاں کم از کم چھ طلباءنے کم کے خلاف شکایت کی ہے کہ وہ ان سے ہزاروں ڈالر فراڈ کے زریعے لے کر فرار ہو گیا ہے ۔ان طلباءمیں کوریا اور جاپان کے طلباءشامل ہیں۔ کم رہائش گاہوں کے فراڈ کے علاوہ ایک چھوٹے بزنس میں بھی پچاس ہزارڈالر کے فراڈ میں ملوث ہے۔ پولیس اس کے ٹورنٹو اور کینیڈا بھر میں وارنٹ ایشو کرنے کا سوچ رہی ہے۔