ٹورنٹو پولیس کو پر تشدد واقعات سے نمٹنے کے لئے 25ملین ڈالر فراہم کر دئیے گئے،شہری انتظامیہ کا اعلان

جمعہ 10 اگست 2018
قومی آواز
ٹورنٹو

ٹورنٹو شہر کی انتظامی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹورنٹو پولیس کو فوری طور پر اقدامات کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ 25ملین ڈالر کیش بھی فراہم کیا گیا ہے تاکہ فوری طور پر خراجات کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں. پریمیر ڈگ فورڈ کا کہنا ہے کہ اس رقم میں سے 7.6ملین ڈالر کی رقم ایک ایسی ٹیم بنانے پر صرف کی جائے گی جس کی مدد سے قانون شکن افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں مدد ملے گی۔اس کے علاوہ پولیس افسران پر مشتمل ایک ایسی ٹیم بھی بنائی جائے گی جو یہ دیکھے گی کہ ضمانت یافتہ افراد جیل سے چھوٹنے کے بعد کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں شامل نہ ہوں۔حکومت گن کلچر روکنے کے لئے کسی بھی ممکن اقدام سے گریز نہیں کرے گی۔