ٹورنٹو کا گلوکار بیماری کے ہاتھوں تنگ ، عوام سے مدد کی اپیل کر دی

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Saturday, January 20, 2018

ٹورنٹو کا گلوکار تئیس سالہ میتھیو ڈیرک نے سوشل میڈیا پر اپنی صحت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے اخراجات کے لئے کچھ کریں۔ میتھیو نے سوشل میڈیا پر عوام کو بتایا کہ ان کے سینے میں درد کی شکایت ہے جس کے علاج پر ہزاروں ڈالرکے اخراجات آنے ہیں جو وہ ادا کرنے سے قاصر ہیں اس لئے عوام سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔ اس پر ایک ڈاکٹر نے میتھیو کی بیماری کے بارے میں کہا کہ وہ اینگزائٹی ڈس آرڈر کا شکار ہیں مگر میتھیو نے اسے ریجکٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر کی بات کو غلط قرار دیا۔میتھیو نے کہا کہ جب تک وہ خود ڈاکٹر وں سے مطمئن نہیں ہو جائیں گے اپنا علاج نہیں کرائیں گے جس پر علام ملتوی کر دیا گیا ۔میتھیو کی مدد کی اپیل ہنوز برقرار ہے۔