پابندیاں وینزیویلا کی خودمختاری پرامریکی حملہ ہیں۔ وینزیویلا کا شدید احتجاج

قومی آواز ۔ کاراکس ۔ وینزیویلا کی حکومت نے نائب صدر طارق العیسمی پر امریکا کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کاراکس حکومت کے مطابق یہ پابندیاں اس جنوبی امریکی ملک کی خودمختاری پر ایک خطرناک حملہ ہیں۔ نائب صدر ایل عیسمی نے بھی ان پابندیوں کو سامراجی جارحیت قرار دیا ہے۔

امریکا کا مؤقف ہے کہ العیسمی منشیات اور غیر قانونی رقم کے لین دین کے کاروبار میں ملوث ہیں۔گزشتہ پیر کو ہی امریکی وزارت مالیات نے وینزویلا کے نائب صدر کو بلیک لسٹ قرار دیا ہے۔