پانچ خفیہ پیغام جو آپ کی باڈی لینگوئج دوسروں کو دیتی ہے

قومی آواز ۔لاہور: باڈی لینگوئج غالباً دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی وہ واحد زبان ہے جسے استعمال کرنے والے خود بھی اسے نادانستہ استعمال کرتے ہیں۔ اس زبان کا استعمال مخاطب کیلئے حیران کن حد تک موثر ثابت ہوسکتا ہے، بشرطیکہ اس کے استعمال میں مہارت کا ثبوت دیا جائے۔باڈی لینگوئج کو سیکھنا چاہتے ہیں تو آغاز یہیں سے کیجئے۔ ہم آپ کو چند اہم ترین ترین اشارے بتارہے ہیں جو کہ سب سے زیادہ موثر ثابت ہوسکتے ہیں۔
ابرو سے اشارے بعض اوقات لاشعوری طور پر ادا ہوتے ہیں تاہم آپ انہیں باقاعدہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ مثال کے طور پر دوسروں کے خیر مقدم کیلئے تیزی سے ابرو کا اشارہ دیا جاسکتا ہے۔اچھی خبر یہ ہے کہ تحقیقات نے ثابت کیا ہے دنیا کے تمام خطوں و ثقافتوں میں ابرو کے اشارے کو خیرمقدمی انداز میں استعمال کیا جاتا ہے، اس لئے آپ ابلاغ کیلئے خواہ کوئی بھی زبان استعمال کرتی ہوں، کسی کی آمد پر اپنے جذبات کے اظہار کیلئے ابرو کا سہارا لے سکتی ہیں۔
پھیلی ہوئی پتلیاں بھی باڈی لینگوئج کے اہم اشاروں میں شمار ہوتی ہیں۔ مختلف تحقیقات نے ثابت کیا ہے کہ وہ خواتین جن کی آنکھ کی پتلی زیادہ وسیع ہوتی ہے، وہ زیادہ پرکشش معلوم ہوتی ہیں۔ شائد یہی وجہ تھی کہ مصری فراعین کے دور میں خواتین اپنی آنکھوں کی پتلیوں کو بڑا کرنے  کیلئے زہریلے بیلاڈونا کا استعمال کرتی تھیں۔
’’باؤل جیسچر‘‘ سے مراد ہاتھوں کی اوپر سے نیچے کی جانب متوازن قسم کی حرکت ہوتی ہے۔ اس حرکت میں بولنے والا شخص دونوں ہاتھ بیک وقت حرکت میں لاتا ہے اور پیالہ نما شکل میں حرکت میں آتے ہیں۔ اس حرکت سے مراد یہ ہوتی ہے کہ میں سب کچھ سمجھ رہا ہوں۔ اس حرکت کو ایک مثبت ردعمل کے طور پر لیا جاتا ہے اور مشاہدہ کرنے والوں کو بے حد مثبت پیغام جاتا ہے۔
دوسروں کی مسکراہٹ کے ذریعے بھی بہت کچھ جانا جاسکتا ہے۔ جب کوئی شخص مسکرائے تو اس کی آنکھوں میں جھانکئے۔ آپ کو خود ہی معلوم ہوجائے کہ مسکراہٹ اصلی ہے یا مصنوعی۔ آنکھوں کے بیرونی کنارے پر پڑنے والی لکیریں مسکراہٹ کے اصلی ہونے کا ثبوت ہوتی ہیں۔ اگر آپ سے بات چیت کے دوران کسی شخص کے ہونٹ تو مسکراتے ہیں مگر آنکھیں اس کا ساتھ نہیں دیتی ہیں تو اس کا یا تو یہ مطلب ہے کہ مخاطب بالکل بھی خوش نہیں ہے اور یا پھر یہ مطلب ہے کہ وہ مصنوعی مسکراہٹ کے ذریعے آپ کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

یہ مضمون آپ قومی آواز کینیڈا پر پڑھ رہے ہیں ۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ دوسروں کو اپنے موقف سے تائید پر مجبور کردیں تو اس کیلئے بات چیت کے دوران مناسب مواقع پر اپنے ہاتھوں کی مٹھی بناتے رہیں اور انگوٹھے کو اوپر کی جانب ’’اوکے ‘‘ والے انداز میں رکھیں۔ یہ بے حد مثبت اشارہ ہوتا ہے جو دوسروں کو آسانی سے قائل کرسکتا ہے۔
ان اشاروں پر عمل درآمد شروع کریں، آپ اپنے اطراف میں موجود افراد کے رویئے میں تبدیلی سے خود بھی حیران رہ جائیں گی


متعلقہ خبریں